کمسن پچوں کی تربیت کے لئے اسلام آباد میں خصوصی کیمپ زیرسرپرستی وفد حرم مقدس حسینی

ہفت ثقافت "نسیم کربلاء" سوم پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 30 مارچ سے 3 اپریل 2016 تک منعقد کیا جائیگا جس میں کمسن بچوں کی ذہنی و دینی تربیت کے لئے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا ۔

مذکورہ کیمپ کا گزشتہ سال کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کافی حد تک تبدیلیاں لائی گئی ہیں  تاکہ جدید عصری طرز پر بچوں کی ثقافتی و فکری و عقائدی تربیت کی جاسکے ۔

حرم مقدس حسینی کے شعبہ اطفال  کی نمائندگی کرار الخفاجی کررہے ہیں نے بتایا کہ اس کیمپ کی تیاری میں خصوصی ترکیز مکمل تیاری  کی نوعیت ہے جس میں افکار قرآنیہ و عقائدیہ و روشن افکار کے ساتھ تفریحی و معلومات مفیدہ کو شامل کیا گیا ہے ۔ان تمام تر تیاریوں کو ایک خاص عمر کے بچوں تک محدود کیا گیا ہے تاکہ اس مستویٰ تک بچوں کو بآسانی معلومات مفیدہ اور ذہنی قبولیت کو سہل کیا جاسکے ۔

اس کے ساتھ ان کیمپ کے اراکین میں سے سیدہ زیدی کا کہنا کہ ہم ان کیمپ  کے ذریعے چاہتے ہیں کہ اپنے کم عمر بچوں کو عصر حاضر کی طرز اور صحیح منہج پر تربیت کرسکیں تاکہ انہیں صحیح علوم اہل بیت علیہم السلام سے آشنائی ہوسکے ۔

یاد رہے کہ ہفتہ ثقافی نسیم کربلاء سوم اپنے تمام تر تیاریوں کے ساتھ کہ جس میں محافل قرآنی و بحوث علماء و دینی مسائل کے ساتھ آشنائی کے تربیتی کیمپ کے ساتھ منعقد کیا جائیگا جن میں عتبات مقدسہ (حسینی ،علوی ، کاظمین ،حضرت عباس  علیہم السلام )سے وفود سرپرستی حرم مقدس حسینی میں شرکت کرینگے۔

منسلکات