ضریح مبارک حضرت حبیب بن مظاہر رضوان اللہ علیہ کی تبدیلی کے بعد افتتاح

کربلاء مقدسہ میں آج بروز جمعہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام  کے خاص اصحاب اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ  میدان کربلاء میں  جام شہادت نوش کرنے والے  حضرت حبیب ابن مظاہر رضوان اللہ علیہ کے مرقد  سے نئی ضریح  سے پردہ کشائی کی گئی ۔

حرم مطہر حضرت امام  حسین علیہ السلام کے متولی شیخ عبدالمہدی  اور سیکرٹری جنرل سید جعفر موسوی اور دیگر شخصیات دینی کی موجودگی میں پردہ کشائی ضریح مقدس انجام پائی۔

ضریح مقدس کی تکوین میں  3کلو گرام سونا اور 822 کلوگرام چاندی اور 500 کلوگرام  تانبا اور 380 کلوگرام فولاد کے ساتھ 12 مربع میٹر لکڑی شیٹ کی صورت میں تیار کی گئی ہے  اس کے ساتھ ضریح کی تزئین میں آیات قرانیہ اور سورہ نور مبارکہ اور اقوال آئمہ معصومین علیہم السلام کنندہ کیے گئے ہیں

سید افضل الشامی جو کہ حرم مطہرحضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے ترجمان ہیں ،نے بتایا کہ تقریبا ستر سال کی طویل مدت کے بعد آج اس نیک کام کو انجام پایاہے۔

اور اس ضریح مقدس کی تکمیل میں 3سال صرف ہوئے  مگر اس کی تبدیلی انتہائی کم وقت جوکہ 10دن میں تنصیب کے عمل کے بعد زائرین کے لئے کھول دی گئی ہے

منسلکات