فوج عباس علیہ السلام کی جانب سے اہل سنت علاقوں میں تیار خصوصی منصوبہ

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے ماتحت "فوج عباس "نے عراق کے شمالی علاقوں  "الحجاج""المزرعہ" میں  مقامی اہل سنت قبائل کے تعاون کے ساتھ خصوصی جنگجو دستے تشکیل دیئے  ۔

فوج حضرت عباس علیہ السلام کے  کمانڈر جنرل (میثم زیدی) نے حرم مقدس حسینی کے نیوز رپورٹر کو تفصیلات میں بتایا کہ اس فوج کی تشکیل کا مقصد باقی ماندہ علاقوں کو آزاد کروانا   اور  بعد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے  ۔

 اس کے ساتھ ہی مزید تفصیلات میں بتایا کہ اس فوج کی ٹریننگ  مکمل ہونے  کے بعد  پہلی کھیپ دفاع کے لئے تیار ہے تاکہ ان کی مدد سے باقیماندہ علاقوں کو  داعش  سے آزاد کرانے کے لئے اور مزید پیش قدمی کے لئے  مدد لی جاسکے ۔

اور انشاء اللہ عزیز آئندہ  دفاع عراق کے لئے عراقی افواج کے شانہ بشانہ  پیش قدمی کریں گے ۔

منسلکات