ایام عزاداری کی مناسبات کے لئے پچیس ہزار کے قریب مواکب کا اندراج

عراق میں ایام عزاداری کے حوالے سے عزاداری اور جلوس عزاداری  کی انتظامیہ کمیٹی نے  محرم الحرام اور صفرالمظفر  میں مراسیم عزاداری کی ادائیگی کے لئے تقریبا 25000 کے قریب جلوسوں اور زائران امام حسین علیہ السلام کی خدمات کے لئے قائم کئے جانے والے  عراقی اور خارجی خدماتی مواکب کے  سالانہ ثبت نام کئے۔

 قسم مذکورہ کے رئیس (ریاض نعمہ السلطان) نے تصریحا کہا کہ تقریبا 25000 سے زیادہ عزاداری کے جلوسوں کا آنے والے محرم اور چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام  کے لئے ثبت نام کیا گیا ہے ج کا تعلق عراق کے کئی صوبوں اور کئی عالمی تنظیموں سے ہے

علاوہ ازیں رئیس قسم نے وسائل اعلام سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں جاری عاشورائ سر گرمیوں کے حقیقی ہدف حسینی کو دنیا کے سامنے لائیں اور ساتھ ہی ملک میں جاری جنگی حالات میں عراق اور مقامات مقدسہ کے دفاع میں عراقی افواج  کی بہادری کی ترجمانی  کو سراہاکیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے آج کے اس ظلم و تاریکی کے طوفان میں فکر حسینی  کے علم کو بلند کیا

اور ساتھ ہی اہلیان مواکب سے انتظامی اور امن بحال رکھنے واکے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی درخواست کی اور انشاءاللہ بہت جلد ہی  محرم الحرام اور چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے  مقامی امن کی بحالی کے لئے ضوابط کے متعلق سب کو آگاہ کردیاجائیگا۔

منسلکات