21 ممالک سے تعلق رکھنے والے 10700 سے زیادہ جلوس عزاء و خدمتگزاران

حرمین حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع شعبہ تنظیم جلوس ہائ عزاء کی طرف سے ثبت نام کئے گئے جلوسوں کے اعداد کا اعلان کیا ہے جو اس سال1441ھ میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں شرکت کریں گے ۔

ریاض نعمہ سلمان جو کہ شعبہ مذکورہ کے مدیر اعلیٰ ہیں نے بتایا کہ 10700 سے زیادہ جلوس ہائی عزاداری نے اس سال برائے عزادارئ و خدمتگذاری زائرین اور مجالس کے انعقاد کے لئے ثبت نام کیا ہے جن کا تعلق 21 ممالک سے ہے جن میں عراقی و عرب ممالک اور دیگر ممالک سے شامل ہیں ۔

ان جلوس ہائ عزاداری کے لئے کربلاء مقدسہ کی پولیس کے ساتھ مل کر کربلاء مقدسہ میں دخول کے لئے خصوصی پلان تیار کیا گیا تاکہ حرمین تک پہنچنے کے لئے آسانی پیدا کی جاسکے علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف ممالک سے آئے جلوس ہائ عزاء حرمین میں برائے عزادارئ امام مظلوم علیہ السلام داخل ہونگے

منسلکات