خصوصی اعلان

اخبار وتقارير

2019-03-11

توصیف رضا خان

119 مشاہدہ

انتباہ
ادارت حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام سے بارہا استفسار کیا گیا ہے کہ پاکستان ، انڈیا اور بنگلہ دیش میں موجود کچھ ضعیف النفس حرم مقدس حسینی کے حالیہ جاری توسیعی منصوبوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مؤمنین سے توسیع و تعمیر حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام پر پیسہ جمعہ کررہے ہیں ۔
حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت بالخصوص حرم مقدس حسینی کے متولی شرعی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تمام مومنین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 
"حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے تینوں مذکورہ ممالک میں کسی قسم کا کوئی فرعی دفتر اور وکیل موجود نہیں جو کسی قسم کے توسیعی منصوبوں کے لئے مالی رقوم جمع کررہا ہو"
لہذا ایسے ضعیف الایمان سے ہوشیار رہیں اور دیگر مؤمنین تک معلومات بہم پہنچائیں

نئے مواضیع

اکثر شائع

شایدآپ کو بھی پسند آئے