26 ہزار اہلکار کربلاء مقدسہ میں زائرین کی تسہیل کے لئے متعین

اہل عراق اپنی مہمان نوازی اور کرم و سخا میں نظیر نہیں رکھتے اسی طرح ہر مناسبت کے موقع پر رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد حرم مقدس حسینی کارخ کرتی ہے تاکہ خدمت گزاران زائرین حسینی کا شرف حاصل کریں ۔

امسال بھی  چہلم حسینی کے موقع پر رضاکاروں کے ثبت نام کےلئےخصوصی شعبہ رضاکاران کے مسئول علی ھادی الوائلی کی جانب سے ثبت نام کیا گیا جس میں 6000 کے قریب رضاکاران کے ثبت نام کئے گئے اور انہیں صحن حرم  اور اندرون و بیرون حرم متعین کیا گیا تاکہ زائرین کے دخول اور خروج کو سہل تر کیا جاسکے ۔

رضاکاران کی یہ تعداد حرمین مقدستین کے خدام جن کی تعداد 20ہزار کے قریب ہے ،کے شانہ بشانہ کام کرینگے اس کے ساتھ ہی حکومتی اور امن و امان بحال رکھنے والے اداروں کے تعاون کے ساتھ ساتھ زیادہ تر حصہ اہل عراق اور ان کی خدمت گزاری کا وہ جذبہ ہے ۔

اس کے ساتھ ہی فقط کربلاء مقدسہ میں امن کی صورتحال بحال رکھنے کے لئے  سیکورٹی ادارے کے 20 ہزار اہلکار تعیینات کئے گئے ہیں     

 

توصیف رضا

منسلکات