حرم مقدس حسینی کی طرف سے وارث الانبیاء یونیورسٹی کا قیام

حرم مقدس حسینی کی طرف سے جہاں نونہال بچوں کے لئے  سکولوں  اور معذور بچوں اور بزرگان کے لئے خصوصی  تعلیم گاہیں قائم کی ہیں اسی طرح آئندہ سال  2017-2018 میں وارث الانبیاء یونیورسٹی  قائم کرنے کا عزم کیا ہے ۔

سید افضل الشامی جو کہ یونیورسٹی  کے قائم کرنے والی کمیٹی کے ممبر ہیں نے تفصیلا ً بتایا کہ یونیورسٹی  انجینئرنگ   ڈیپارٹمنٹ  اور اکاؤنٹنگ ڈیپارٹمنٹ  کے ساتھ  قانون کی فیکلٹی پر مشتمل ہوگی ۔

مزید براں بتایا کہ یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں کابینہ سے اجازت  مل چکی ہے اور  وزارت تعلیم عالی  کی طرف سے درجہ بندی مکمل ہوتے ہی   رپورٹ دفتر وزارت پہنچتے ہی قانونی کاروائی مکمل ہوجائیگی۔

سید الشامی نے بتایا کہ مزید اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ   شعبہ انجینئرنگ برائے طبی آلات ، شعبہ نرسنگ راہنمائی بھی قائم کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی   بیرون ملک برطانیہ میں موجود یونیورسٹی سے الحاق کیا جائے  کیونکہ یونیورسٹی کے قیام کا ہدف  موثر عملے کی تلاش اور معاشرے میں موجود تعلیمی معیار کو   بلند کرنا ہے

منسلکات