حرم مقدس حسینی کا پانچواں سالانہ ثقافتی کیمپ اسلام آباد میں

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے خصوصی وفد  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پہنچ چکا ہے جہا ں جامعہ الکوثر کے تعاون اور حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی شرکت کے ساتھ پانچواں ہفتہ ثقافت کے سالانہ انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں   ۔

ہفتہ ثقافت کے انعقاد کے لئے تمام ابتدائی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں  ۔

ہفتہ ثقافت کا آغاز حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام  اور حضرت عباس علیہ السلام کے علم پاک کی رونمائی اور ان کے ساتھ چہاردہ معصومین کی مناسبت سے 14 علم پاک بلند  کئے جائیں گے  اس کے ساتھ شرکت میں  آئے مؤمنین کے لئے  خصوصی نیابت میں زیارت کے لئے ثبت نام کے ساتھ  بلا معاوضہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کتب تقسیم کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں خواتین اور کمسن  بچوں کی کثیر تعداد کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے  خصوصی تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

منسلکات