کربلائے ثانی کی تاریخ

کربلاء مقدسہ میں آج 222 سال کربلاء ثانی کو مکل ہوئے کیونکہ آج سے 222 سال قبل 1216ھ میں سعود بن عبدالعزیز بن سعود النجدی نے بدو قبائل کے ساتھ مل کر کربلاء مقدسہ کا محاصرہ کیا اور اہل کربلاء کی عدم موجودگی کو غنیمت جانتے ہوئے جو کہ نجف اشرف میں ایام غدیر کی مناسبت سے مقیم تھے، شہر پر حملہ کر دیا ۔

فوجیں کربلاء مقدسہ میں داخل ہوئیں اور چار سے پانچ ہزار کے مابین نفوس کو تہہ تیغ کیا جن میں بوڑھے عورتیں اور بچے بھی تھے اس کے ساتھ ہی مرقد مطہر پر حملہ آور ہوا اور وہاں موجود فراش و قندیل و دیگر بیش بہا چیزیں قبضے میں لے لیں ، قبر اطہر کو منہدم کر دیا اور ضریح مبارک کو کھول کر صحن اطہر کو اصطبل میں تبدیل کردیا اور تمام نوادرات کے ساتھ اپنے ملک واپس چلاگیا۔

منسلکات