علم پاک حسینی کربلاء مقدسہ سے حدود فلسطین

اخبار وتقارير

2017-07-02

900 مشاہدہ

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی سرپرستی میں عراق اور بیرون عراق  دیگر ممالک  ایران و پاکستان و بھارت میں ہفتہ ثقافتی عنوان سے  منعقد کئے جاتے ہیں اسی مناسبت سے  فلسطین کی زمینی حدود سے متصل لبنان کے صوبہ النبطیہ میں ہفتہ ثقافت کے انعقاد کے لئے اہتمام کیا گیا ہے ۔

سیدجمال الدین الشہرستانی  ، حرم مقدس حسینی کے میڈیا  انچارج ہیں ،نے کہا کہ  نبطیہ صوبے کے میئر سے مکان  اور زمان کے حوالے سے ہم  آہنگی طے پاگئی ہے اور ساتھ لبنا ن سے مختلف  تنظیموں اور شخصیات کو خصوصی مدعو کیا گیا ہے ۔

لبنا ن میں ہفتہ ثقافت کے انعقاد کا مقصد  شخصیت حضرت سیدالشہداء علیہ السلام ، واقعہ کربلاء اور مسلم ممالک میں جاری حالیہ بحران کے حل کے لئے ثقافتی   مذاکرات کا انعقاد ہے۔

 

توصیف رضا

نئے مواضیع

اکثر شائع

شایدآپ کو بھی پسند آئے