شیخ محمد عمر کا ادارت حرم مقدس حسینی کو خط شکریہ

اخبار وتقارير

2016-03-27

425 مشاہدہ

ادارت حرم مقدس حسینی کو برطانیہ  ، رمضان فاؤنڈیشن کی جانب سے حسن ضیافت و استقبال کا خط موصول ہوا ۔

حرم مقدس حسینی کی ادارت نے موجودہ مارچ میں برطانیہ ،رمضان فاؤنڈیشن  کی جانب سے آنے والے وفد کا استقبال کیا جن کی سربراہی شیخ محمد عمر کر رہے تھے ۔

شیخ عمر نے  خط تشکر میں اس بات کا شکریہ ادا کیا کہ   ہمارے دورہ عراق کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے حرم مقدس حسینی کے شعبہ انٹرنیشنل میڈیا  کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں ہمیں عراقی عوام کے دکھوں کا اندازہ ہوا ہے اور داعش کے حقیقی جرائم سے آشنائی ہوئی ہے اور دوران سفر اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ حقیقت کو برطانیہ میں ضرور بیان کیا جائیگا  کیونکہ بہت سی ایسی  باطل آوازیں جو کہ فتنہ گری میں سرزمین عراق پر اکسا رہی ہیں  اور وفد کے سر پرست ہونے کے ناطے میں زمینی حقائق کو حتمی طور پر بیان کرونگا۔

نئے مواضیع

اکثر شائع

شایدآپ کو بھی پسند آئے