اوکرانیا کے نوجوان نے حرم حضرت امام حسین علیہ السلام میں اسلام قبول کرلیا

عظمت حضرت امام  حسین علیہ السلام کو مد نظر رکھتے ہوئے اوکرانیا سے آئے ہوئے شہری نے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں اسلام قبول کرلیا ۔

اسلام قبول کرنے والے جوان(رومان ) نے  نیوز رپورٹر  نے بتایا کہ اوکرانیا میں اپنے ایک مسلمان دوست (ایکور) کی نسبت سے اسلام کے بارے میں معلومات لیتا رہتا تھا اور اپنے دوست کی بدولت اوکرانیا میں موجود (مؤسسہ اسلامیہ اہلبیت علیہم السلام ) سے متعارف کروایا  اور مؤسسہ کی وساطت سے عراق  میں سفر کرنے کا موقع ملا مگر عراق کی خراب صورتحال  میرے ذہن میں تھی  لیکن پھر بھی اپنے ارادہ سفر کے لئے پرعزم رہا ۔

مگر جب بغداد ائیرپورٹ پر پہنچا اور کربلا ء کے راستے میں زندگی کی معمولات کو قریب سے دیکھا تو میرا خوف جاتا رہا  جب لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو  کربلاء کی جانب پیادہ روی میں دیکھا  اور سب سے زیادہ حسن ضیافت اور  حسن سلوک نے مجھے متاثر کیا  اور مغرب  نے جس اسلام کو ہمارے  ہاں متعارف کروایا  ہے یہاں اس کے برعکس حالات دیکھے  اور انہیں اپنے عقائد اور ایمان پر ثابت قدم دیکھا ۔

اسی لئے میں نے حرم حضرت امام حسین علیہ السلام میں دین اسلام کو قبول کرنے کا ارادہ کیا  کیونکہ میرے  کربلاء مقدسہ کا سفر  حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل شیخ عبد المہدی  الکربلائی  نے مؤسسہ اہل بیت علیہم السلام کی نسبت سے  سہل کیا تھا اور ان کی دیرینہ خدمات او بزرگی کے باعث  یہ شرف سمجھتا ہوں کہ ان کے ہاتھ پر   اسلام قبول کرجاؤں ۔

منسلکات