حرم مقدس حسینی کی جانب سے علم پاک حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر اھداء کے لئے اعلان کردہ اسماء

اخبار وتقارير

2015-12-16

693 مشاہدہ

حرم مقدس حسینی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے حرم  مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے  محبین اہل بیت علیہم السلام  کے لئے "واٹس اپ"" انسٹا گرام "" فیس بوک ""گوگل پلس" کے صفحات پر روز چہلم نیابت میں زیارت کے لئے  ثبت نام کئے گئے اسماء کے لئے قرعہ اندازی کی تیاری کی گئی ۔

مسئول شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی کے لئے خصوصی  پروگرام تیار کیا گیا جس میں ثبت نام کئے گئے (118516) اسماء میں سے ایک اسم  کا انتخاب کرنا تھا جسے علم پاک گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام  کا ہدیہ تھا اور پانچ اسماء کہ جن کے لئے ضریح مقدس حرم حضرت امام حسین علیہ السلام  پر نصب پتھر کی انگوٹھیاں تھیں  کا ناتخاب کرنا تھا ۔

اس کے علاوہ ایسے اسماء کہ جنہوں نے ثبت نام میں ایمیل فراہم نہیں کئے تھے کا ساتھ ناممکن تواصل کی بناء پر  قرعہ اندازی میں شامل نہیں کئے گئے ۔

مسئول شعبہ الیکٹرانک میڈیا نے کہا کہ یہ ہمارے لئے شرف عظیم ہے کہ ہم ایسے لوگوں کی جانب سے نیابت میں زیارت بجا لائیں جنہوں نے  ہمیں زیارت کے لئے ثقہ قرار دیا ہے   ۔

علم پاک گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے  "کافیہ حمادہ" ہیں

جب کہ انگشتری ضریح مقدس کے لئے مندرجہ ذیل پانچ اسماء ہیں

1/ عماد احمد

2/ھاجر ابوفاضلی

3/ علی احمد بن حسین

4/علی عبدالحسین عبداللہ السعف

5/حسین عبدالرضا علی الاسدی

نئے مواضیع

اکثر شائع

شایدآپ کو بھی پسند آئے