چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی کوریج کے حوالے سے مختلف وسائل اعلام کا کربلاء مقدسہ میں اجتماع

حرم مقدس حسینی کے شعبہ وسائل کی طرف سے زیارت چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مختلف چینلز اور وسائل اعلام کے لئے سہولیات کی فراہمی کے لئے  مختلف ضروریات کی فراہمی کے لئے مکمل تعاون کا انتظام کیا ہے ۔

جن میں سے رپورٹرز کو خصوصی کارڈز کی فراہمی کئے گئے ہیں تاکہ اندرون کربلاء مقدسہ میں کوریج کے دوران کسی کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے   اور سٹوڈیوز کے لئے مناسب مکان کی فراہمی  کی گئی ہے ۔

شعبہ اعلام کے رئیس (حیدرالسلامی) نے  بتایا : حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی توجیہات کی بناء پر کہ آنے والے اس زیارت کے حوالے سے وسائل اعلام کو مناسب میدان فراہم کیا جائے  اور اس زیارت کی کامیابی سے انجام پذیری تک مکمل تعاون کیا جائے  اور مناسب تعاون کی فراہمی کے بل بوتے پر  براہ راست نشریات کے لئے (21) کے قریب گاڑیاں کربلاء مقدسہ میں پہنچ چکی ہیں اور مختلف  راڈیو چینلز اور  اعلامی آرگنائزیشن بھی شامل ہیں  ۔

اور جہاں تک رپورٹرز کی مختلف مواقع پر  کوریج کا تعلق ہے تو اب تک تقریبا (400) کے قریب صحافی مختلف ممالک اور چینلز کی طرف ے پہنچ چکے ہیں  جن کے  ساتھ تعاون اور ضروری اقدامات کے تعاون کے لئے مقامی حکومت کے تعاون کے ساتھ مشترکہ آپریشنل روم تشکیل دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ شہر کربلاء کی اپنی روحانی حیثیت کے ساتھ ساتھ اور اتنی تعداد میں زائرین کی کربلاء مقدسہ میں زیارت کے اجتماع   وسائل اعلام کے لئے  مختلف موضوعات اور احداثیات  کی نشر کے لئے کسی طرح کم اہمیت نہیں رکھتی ۔

منسلکات