فوج علی اکبر کے دستوں پر امریکی اتحاد کی بمباری

اخبار وتقارير

2015-10-14

789 مشاہدہ

عراق کے خام تیل کی ریفائینری بیجی میں جاری جنگ کے دوران امریکی اتحاد نے حرم مقدس حسینی کے تابع فوج علی اکبر کے دستوں پر بمباری کی ۔

فوج علی اکبر کے کمانڈنگ آفیسر قاسم مصلح نے اطلاع دی کہ بروز منگل بوقت عصر دستوں کی پیش قدمی کے دوران امریکی اتحاد نے بمباری کی جن میں سے ایک میزائل سے فوج کے آپریشنل روم کو نشانہ بنایا گیا جو کہ ناکارہ ہوگیا اور کسی قسم کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے جبکہ دوسرا میزائل چیک پوسٹس کے قریب آکر گرا ۔

ساتھ ہی قاسم مصلح نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فوج علی اکبر مشترکہ آپریشنل روم کے ساتھ متصل ہے اور کسی قسم کی پیش قدمی کی اطلاع آپریشنل روم میں دی جاتی ہے مگر اس کے باوجود بھی امریکی اتحاد کی بمباری شبہہ سے خالی نہیں ۔

نئے مواضیع

اکثر شائع

شایدآپ کو بھی پسند آئے